To watch the video exercise for this task, Click here!
اس بلاگ کی عملی مشق کی وڈیو دیکھنے کے لئے اوپر دیئے گئے لنک پر کلک کریں
ورچؤالباکس کو اپگریڈ کرنے کی وجۂ تسمیہ ذیل میں دیا گیا جوگی کا خط ھے۔
Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s.
تحقیق کرنے پر معلوم ھوا کہ جب أوبنٹو 6 کی کرنل ورژن 5 یا اس سے اوپر کا ورژن ہم اپڈیٹ کرلیتے ھیں، تو پھر ورچؤالباکس 6 یہ کام کرتا ھے۔ کچھ لوگ ورچؤالائزیشن کے ON/OFF ھونے سے بھی اس کو جوڑتے ھیں۔
اب اس بات کی تصدیق تو ورچؤالباکس7 کی انسٹالیشن کے بعد ہی ھوسکے گی کہ مسئلہ حل ھوتا ھے یا نہیں۔ تو پھر چلیئے دیکھتے ہیں اس راہگزر سے گزر کے ؛
انسٹال شدہ ورژن دیکھنے کے لئے
اس کمانڈ سے میرےأبنٹوسسٹم پر مندرجہ ذیل معلومات آئی ہیں۔
Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s.
دوسرا طریقہ یہ ھے کہ ورچؤالباکس کو چلائیں اور اس کے مینیو میں پہلی تصویر کے مطابق
Help -> About VirtualBox
پر کلک کرنے سے درج ذیل دوسری تصویر میں دیا گیا VirtualBox – About کاٹیب سامنے آجائے گا
Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s.
Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s.
اس سے پہلےکہ ھم أن انسٹالیشن کا کام شروع کریں
ورچؤالمشینوں کو اور ورچؤالباکس کو بھی بند کرلیں!۔
کمانڈلائن کو بھی چھولیتے ھیں یہ دیکھنے کے لئے کہ کتنی مشینیں ھیں۔
vboxmanage list vms
میرے سسٹم پر تو یہ ورچؤالمشینیں ھیں۔ اب اس کمانڈ سے یہ تو پتہ ہی نہیں چل رہا کہ یہ ON ہیں یا OFF ہیں۔
Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s.
اس بات کا پتہ لگانے کے لئے میں نے ایک چھوٹی سی بَیش سکرپٹ فائل بنائی ھے۔ جس کا سکرپٹ درج ذیل ھے۔
اس کوڈ کو کاپی کرکے اپنی فائل بنالیں۔میری فائل کا نام ListVMs3t.sh ھے۔
#!/bin/bash
# List all VMs with their current status Running - OR - Stopped.
vboxmanage list vms | while read -r line; do
# Extracts VM's name and UUIDs
vm_name=$(echo "$line" | awk -F\" '{print $2}')
vm_uuid=$(echo "$line" | awk '{print $2}' | tr -d '{}')
# Checks if the VM is running
if vboxmanage showvminfo "$vm_uuid" | grep -q "running (since"; then
status="on"
else
status="off"
fi
# Prints VM name and status
echo "$vm_name: $status"
done
اس سکرپٹ کو فائل میں سیو کرنے کے بعد ایگزیکیوٹئیبل بنانے کے لئے مندرجہ ذیل کمانڈ کا استعمال ھوگا۔
chmod +x ListVMs3t.sh
اب اس فائل کو چلانے کے لئے یہ کمانڈ لگائیں
./ListVMs3t.sh
اس فائل کو چلانے پر ذیل میں دیئے گئے خاکے کے مطابق سکرین پر مشینوں کے بارے میں معلومات آجائیں گی۔
Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s.
اوپر دی گئی تصویر میں ساری مشینیں بند نظر آرہی ہیں۔ اگر کوئی ایک یا زیادہ مشینیں چل رہی ھوں تو چاھے آپ ورچؤالباکس کے گرافکس یوزر انٹرفیس GUI کو استعمال کرتے ھوئے یہ کر لیں۔ یا درج ذیل کمانڈ کو استعمال کرلیں۔ اس کمانڈ کے ذریعے ساری مشینیں آف ھوجائیں گی۔
vboxmanage list runningvms | awk '{print $NF}' | xargs -I {} VBoxManage controlvm {} poweroff
اور پھر ورچؤالباکس کو بھی بند کردیں گے
pkill VirtualBox
اطمینان رکھیئے؛ اس سارے عمل کا ورچؤالمشینوں سے کوئی لینا دینا نہیں۔
ھم صرف ورچؤالباکس کو أن انسٹال کر رھے ھیں۔
ورچؤالباکس کا ایکسٹینشن پیک أن انسٹال کریں گے۔
جوکہ حیران کن طریقے سے کمانڈ دیتے ہی اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔
sudo vboxmanage extpack uninstall "Oracle VM VirtualBox Extension Pack"
Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s.
اب ورچؤالباکس کو أن انسٹال کریں گے
sudo apt remove --auto-remove --purge virtualbox*
اگر کوئی باقیات رہ گئی ھوں تو وہ بھی یقنی طور پر صاف ھوجائیں۔
اس لئے ذیل میں دی گئی کمانڈیں لگا دیں گے۔
sudo apt autoremove
sudo apt clean
اب جبکہ صفائی کا کام مکمل ھوچکا؛ لہٰذا؛
ورچؤالباکس 7 انسٹال کریں گے
اب لے کے آتے ہیں ورچؤالباکس کی ریپازٹری کو اپنے کمپیوٹر میں۔
echo "deb [arch=amd64] https://download.virtualbox.org/virtualbox/debian $(lsb_release -cs) contrib" | sudo tee /etc/apt/sources.list.d/virtualbox.list
ایڈکرتے ہیں GPG key ورچؤالباکس کی
wget -q https://www.virtualbox.org/download/oracle_vbox_2016.asc -O- | sudo gpg --dearmor --yes -o /etc/apt/trusted.gpg.d/virtualbox.gpg
ایک بار پھر سسٹم پیکج کیشے أپڈیٹ کریں گے
sudo apt update
اب وقت ھوا چاہتا ھے ورچؤالباکس7 کی انسٹالیشن کا۔
sudo apt install virtualbox-7.0
Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s.
ورچؤالباکس 7 کا ایکسٹینشن پیک انسٹال کریں گے
یہ کمانڈ ورچؤالباکس ایکسٹینشن پیک کو ڈاؤنلوڈ کرکے
/tmp
کی ڈائریکٹری میں محفوظ کر دے گی۔
یہ ایکسٹینشن پیک ھمیں اضافی سہولتیں اور فنکشن فراہم کرتا ھے۔مثلاً؛
USB 2.0 اور USB 3.0
کی سپورٹ، ورچؤالباکس آرڈی پی اور دیگرے چند۔
اب مندرجہ ذیل کمانڈ کے ذریعے ایکسٹینشن پیک کو انسٹال کرلیں گے۔
wget -P /tmp https://download.virtualbox.org/virtualbox/7.0.2/Oracle_VM_VirtualBox_Extension_Pack-7.0.2.vbox-extpack
sudo VBoxManage extpack install /tmp/Oracle_VM_VirtualBox_Extension_Pack-7.0.2.vbox-extpack
اور آخرکار ورچؤالباکس 7 کو چلائیں گے۔
ورژن دیکھ لیں آیا ٹھیک سے انسٹال ھوا بھی کہ نہیں؛
Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s.
کمانڈلائن لائن پر
Virtualbox
لکھ کر انٹر کا بٹن پریس کیا تو ذیل کی تصویر کے مطابق ورچؤالباکس سکرین پر نمودار ھوگیا۔اور جب
Ctrl+c
دبایا تو ورچؤالباکس بند ھوگیا۔
Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s.
امید ھے کہ یہ عملی مشق آپ نے مفید پائی ھوگی۔ اپنے حلقۂ احباب میں ضرور تذکرہ کیجیئےگا،
اور اپنے سوشل سرکل میں بھی شیئر کیجیئے گا۔ شکریہ